Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینٹ الیکشن اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، خورشید شاہ

سینٹ الیکشن اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، خورشید شاہ
January 9, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
  میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ  ماڈل ٹاؤن کیس میں طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور یکجہتی برقرار رکھیں گے۔
پیپلز پارٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے جبکہ ضیاالحق اور پرویز مشرف نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا۔
  مسلم لیگ ن کی گورنمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گورنمنٹ خواجہ آصف کو تعینات کرنے سے پہلے چار سالوں کے لیئے کسی بھی وزیر خارجہ کو تعینات نا کر سکی۔
  خورشید شاہ کا عمران خان کی شادی پر تبصرہ بھی سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کرنا عمران خان کا حق ہے۔ عمران خان سے استدعا ہے کہ جو شادی کریں اس کو سنبھال بھی لیں۔