Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینٹ اجلاس پیر کے روز طلب، دس نکاتی ایجنڈا جاری

سینٹ اجلاس پیر کے روز طلب، دس نکاتی ایجنڈا جاری
March 11, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ نے پیر کے روز ہونے والے سینیٹ اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا ۔
اجلاس کل 10 بجے شروع ہو گا۔ تلاوت کے بعد سیکرٹری سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے پریذائڈنگ افسر کے نام کا اعلان کریں گے ۔ اس کے بعد نو منتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا ۔
حلف کے بعد چیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ۔ پھر سینیٹ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا ۔
پیر کے روز ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی ۔ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے دوبارہ ہو گا ۔ اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ ہو گی ۔