لاہور: ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد 25 کھلاڑیوں کنٹریکٹ دے دیا۔
پی سی بی نے ایک سال کے لئےقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کر دیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو اے،بی ، سی اور ڈی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹگری میں شامل، شاہین آفریدی کی تنزلی ،کیٹگری بی کر دی گئی جبکہ فخر زمان کی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کر دی گئی۔
گزشتہ سال کے کنٹریکٹ میں شامل فخرزمان، سرفراز احمد،امام الحق ،افتخار احمد، حسن علی سمیت 15 کھلاڑیوں کی چھٹی کر دی گئی۔ جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان بدستور اے کیٹگری میں شامل۔ نسیم شاہ اور شان مسعود بی کیٹگری میں برقرار اور شاہین آفریدی کی تنزلی کرکے کیٹگری اے سے بی کر دی گئی۔
حارث رؤف اور شاداب کی تنز لی کرکے بی سے سی کیٹگری دی گئی جبکہ عبداللہ شفیق ،ابرار احمد،ساجد خان، سلمان علی آغا ، سعود شکیل،نعمان علی اور صائم ایوب بھی سی کیٹگری میں شامل۔
اس کےعلاوہ عامر جمال ، وسیم جونیئر ،محمد حریرہ، میر حمزہ،خرم شہزاد،محمد علی،عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ ،عباس آفریدی اور کامران غلام ڈی کیٹگری میں شامل کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا۔