Friday, September 13, 2024

سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے اچھی کارکردگی دکھائی: عامر یامین

سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے اچھی کارکردگی دکھائی: عامر یامین
October 8, 2015
لاہور (92نیوز) زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شعیب ملک کے ساتھ شاندار شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو دباو سے باہر نکالنے والے عامر یامین وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے انہیں اچھی کارکردگی دکھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ آئندہ بھی ملک کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔