Saturday, July 27, 2024

سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی 92 نیوز فیملی کا حصہ بن گئے

سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی 92 نیوز فیملی کا حصہ بن گئے
March 12, 2016
لاہور (92نیوز) سینئر صحافی، اینکر پرسن، براڈ کاسٹر اور مصنف ناصر بیگ چغتائی 92 نیوز فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔ ناصر بیگ چغتائی کو این بی سی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جرنلزم کے شعبے میں انہیں کام کرتے ہوئے پینتیس سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر پرسن ناصر بیگ چغتائی کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ شعبہ صحافت میں اپنی گراں قدر خدمات کے باعث وہ تمام حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ نائنٹی ٹو نیوز فیملی کا حصہ بنے تو کہا کہ پہلا تاثر ہی بہت شاندار رہا۔ اپنے صحافتی کیریئر کے حوالے سے کہا کہ خبر سے یہ سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے اور اس کو اب پینتیس برس بیت گئے ہیں۔ ناصر بیگ چغتائی نے کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز میں بہت پوٹینشل ہے اور وہ بھی اس چینل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔