سینئر صحافی شاہین صہبائی 92 نیوز میڈیا گروپ سے منسلک ہو گئے

لاہور ( 92 نیوز ) سینئر صحافی اور کالم نگار شاہین صہبائی 92نیوز میڈیا گروپ سے منسلک ہو گئے۔شاہین صہبائی ہر جمعہ کو روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز میں کالم لکھیں گے۔
سینئر صحافی اور کالم نگار شاہین صہبائی متعدد انگریزی اور اردو اخبارات سے وابستہ رہے ہیں ۔انہوں نے معروف انگریزی اخبار ڈان اور دی نیوز میں طویل عرصہ تک کالم تحریر کیے۔
شاہین صہبائی روزنامہ جنگ میں بھی کالم لکھتے رہے ، اس کے علاوہ وہ صحافت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،مختلف اخبارات میں گروپ ایڈیٹر اور بیوروچیف کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
شاہین صہبائی کے سیاسی اور عالمی امور پر تجزیئے پسندیدگی سےسنے اور پڑھے جاتے ہیں۔قارئین ہر جمعہ کو ان کے کالم روزنامہ 92 نیوز میں پڑھ سکیں گے۔