Monday, January 30, 2023

سینئر صحافیوں کا نیب لاہور کا دورہ ، قیدیوں کی سہولیات کے متعلق بھی بتایا گیا

سینئر صحافیوں کا نیب لاہور کا دورہ ، قیدیوں کی سہولیات کے متعلق بھی بتایا گیا
لاہور (92 نیوز) نیب کے خلاف پراپیگنڈہ اورعقوبت خانہ کے الزامات  کی حقیقت بتانے کے لئے سینئر صحافیوں کو نیب لاہور کا دورہ کرایا گیا جہاں صحافیوں کو نیب لاہور میں قیدیوں کی سہولیات کے متعلق بھی بتایا گیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ہر ملزم کو قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد حوالات منتقل کیا جاتا ہے۔ قیدیوں کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ تمام ملزموں کو چوبیس گھنٹے مستند ڈاکٹر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ نیب حکام کے مطابق نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بے بنیاد الزامات کے ذریعے نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دباؤ میں آئے بغیر قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔