Thursday, September 19, 2024

سینئر بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان کا کالعدم بلوچ تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان

سینئر بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان کا کالعدم بلوچ تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان
February 18, 2018

ماسکو (92 نیوز) سینئر بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان نے کالعدم بلوچ تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔
بلوچ رہنما میر ہزار خان کے صاحبزادے ڈاکٹر جمعہ خان گزشتہ کئی دہائیوں سے روس میں خودساختہ جلاوطی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
جمعہ خان نے دارالحکومت ماسکو میں یوم یکجہتی پاکستان کے نام سے منعقدہ تقریب میں کالعدم بلوچ تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔
جمعہ خان نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسی تحریک کا ساتھ دیا جس کی بنیاد ہی کھوکھلی تھی ۔ ہربیار، براہمداغ اور مہران بگٹی نے بلوچستان میں دہشتگردی اور قتل و غارت پھیلانے کیلئے بھارتی آقاؤں کی مدد کی ۔ بلوچوں کا مستقبل صرف اور صرف پاکستان سے وابستہ ہے ۔
نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں جمعہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے سب واقف ہیں اور وہ بلوچسان سے مخلص نہیں ۔ انہوں نے تمام بلوچ عوام کو دعوت دی کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ 
ڈاکٹر جمعہ خان نے اوورسیز پاکستان بلوچ کمیونٹی تنظیم بنانے کا بھی اعلان کیا جو علیحدگی پسند بلوچوں کے پروپیگنڈے کیخلاف کام کرے گی ۔ انہوں نے خان آف قلات کو دعوت دی کہ وہ اس تنظیم میں شامل ہو کر بلوچ عوام کی رہنمائی کریں ۔