سیمنٹیک نے سائبر حملوں سے بچاﺅ کیلئے ”مفید“ وائرس تیار کر لیا
نیویارک (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والی ایک فرم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک فائدے مند وائرس کے ذریعے 10 ہزار سے زائد انٹرنیٹ راﺅٹرز کو سائبر حملوں سے محفوظ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے استعمال کو محفوظ بنانیوالی فرم سیمنٹیک نے کہا ہے کہ ان کا ”وائی فاچ“ پروگرام راﺅٹرز میں غلطیوں کو سدھار رہا ہے۔ یاد رہے کہ وائی فاچ 2014ءمیں دریافت کیا گیا تھا اور تب سے وہ انٹرنیٹ پر کمزور سافٹ ویئر اور روٹس ڈھونڈ رہا ہے۔
سیمنٹیک نے ایک بلاگ میں لکھا کہ جب وائی فاچ ایک کمزور راﺅٹر کو ٹھیک کرتا ہے تو وہ اس سے جڑے ہوئے دیگر آلات کے سافٹ ویئر کو بھی اپ ڈیٹ کردیتا ہے جس کے بعد وہ سائبر حملوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ وائی فاچ ان آلات کو بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے جو مضر سافٹ ویئر سے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ ان آلات کو باقاعدگی سے ری بوٹ کرتا ہے اور ان میں موجود میل ویئر کو ختم کر کے انہیں صاف کرتا ہے۔ سمنٹیک نیک ارادوں کے باوجود اس وائرس کے مقاصد کے بارے میں محتاط ہے۔