Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیما ضیا کی سندھ اسمبلی میں تقریر ، غیروں کے ساتھ اپنوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

سیما ضیا کی سندھ اسمبلی میں تقریر ، غیروں کے ساتھ اپنوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا
September 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کپتان کی کھلاڑی جوش میں ہوش کھو بیٹھی۔ سیما ضیا نے سندھ اسمبلی میں تقریر کے دوران غیروں کے ساتھ اپنوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ سیماضیا نے سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کے ساتھ جو ہوا اچھا، کرپشن کرنے والوں کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے۔ چند ہی لمحوں میں ناجانے کیا ہوا۔ سیماضیا نے یوٹرن لے لیا۔ اسمبلی اجلاس چھوڑ کر باہر آئیں اور صحافیوں سے گفتگو کی۔ سیماضیا نے کہا کہ جہانگیرترین کے بارے میں جو بولا غلط بولا۔ وہ قابل احترام ہیں  ان کے لئے ایسے الفاظ نہیں  بولنے چاہے تھے۔ سیما ضیا کے یوٹرن کے پیھچے کیا راز ہے یہ تو وہی جانے لیکن اسمبلی میں بولے ان کے الفاظ کارروائی کا حصہ بن چکےہیں۔