Wednesday, February 8, 2023

سیلفی بناتے ہوئے دریا میں ڈوبنے کا ڈرامہ رچانے والی طالبہ زندہ نکلی

سیلفی بناتے ہوئے دریا میں ڈوبنے کا ڈرامہ رچانے والی طالبہ زندہ نکلی
مظفرگڑھ (92 نیوز) سیلفی بناتے ہوئے دریا میں ڈوبنے کا ڈرامہ رچانے والی طالبہ زندہ نکلی۔ دو دن تک پولیس اور ریسکیو اہلکار طالبہ کی نعش کو دریائے چناب میں تلاش کرتے رہے۔ پولیس نے طالبہ کو علی پور سے حراست میں لے لیا۔ مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہر سلطان کی بستی میراں پور میں سیلفی بناتے ہوئے دریائے چناب میں ڈوب جانے والی طالبہ کا ڈراپ سین ہو گیا اور دریائے چناب میں ڈوبنے والی لڑکی کو پولیس نے علی پور سے برآمد کر لیا ۔ طالبہ انیلہ اپنے والدین کے ہمراہ عید گزارنے اپنے گاوں آئی اور اپنی بہن کے ذریعے دریا میں ڈوبنے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا جبکہ انیلہ ایف ایس سی کی طالبہ ہے جو اپنے دوست کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار دو دن تک طالبہ کی نعش کو دریائے چناب تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن کرتے رہے ہیں۔ تھانہ شہر سلطان پولیس نے طالبہ کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔