Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیلاب میں مظفر گڑھ کی تقریباً آٹھ ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ  

سیلاب میں مظفر گڑھ کی تقریباً آٹھ ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ  
July 28, 2015
مظفرگڑھ(92نیوز)دریائے سندھ اور چناب کے درمیان واقع پاکستان کے واحد ضلع مظفر گڑھ کو ہر سال سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،2015کے سیلاب سے ضلع کی 7917ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،سرک کے مقام پر بند ٹوٹنے سے آج بھی لوگ پانی میں گھری بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ دریائے سندھ اور چناب کے درمیان میں واقع ہونے کی وجہ سے ہر سال ان دریاوں کی بے رحم موجوں کی نظر ہوکر سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کر نیوالا ضلع ہے جس میں 2015کے جاری سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کی 7917ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور 21مواضعات زیر آب آئے جس کی وجہ سے 6470افراد کو نقل مکانی کر نا پڑی جبکہ 16ہزار 361جانور حالیہ سیلاب سے متا ثر ہوئے ہیں اور مظفر گڑھ کی عوام پر ابھی نئے امتحان کی تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریائے سندھ میں آنیوالے چھ لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے ۔ جبکہ دوسری طرف دریائے چناب اور دریائے سندھ کو ملانیوالے مظفر گڑھ کے مقام سرکی پر بند ٹوٹنے سے تاحال مقامی افراد بستیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔