Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیف گیمز، ہاکی فائنل میں واحد گول کر کے پاکستان کو جیت دلانے والے اویس الرحمان کے گھر پر خوشیوں کے ڈیرے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

سیف گیمز، ہاکی فائنل میں واحد گول کر کے پاکستان کو جیت دلانے والے اویس الرحمان کے گھر پر خوشیوں کے ڈیرے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
February 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سیف گیمز ہاکی فائنل میں واحد گول کر کے پاکستان کو جیت اور طلائی تمغہ دلوانے والے اویس الرحمان کے گھر پر خوشیوں کے ڈیرے۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ قومی ہاکی ٹیم کے اویس الرحمان بھارت کے خلاف واحد اور فیصلہ کن گول کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور قومی اسٹار بن گئے۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی لاہور میں اویس الرحمان  کے گھر مبارک دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اویس الرحمان کے گھر والوں نے پاکستان کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اویس مستقبل میں بھی ملک کیلئے اچھی کارکردگی دکھائے گا۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو پاکستان ہاکی میں کھویا ہوا مقام ایک بار پھر حاصل کر سکتا ہے۔