Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیف علی خان کا بیٹا اداکار یا کرکٹر

سیف علی خان کا بیٹا اداکار یا کرکٹر
February 10, 2021

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار خان آف پٹودی سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر مداحوں کی مرکزِ نگاہ بن گئی۔

سیف کی بہن صبا پٹودی نے انسٹاگرام پر اپنے بھتیجے ابراہیم کی تصویر شیئر کی جس میں ابراہیم بیٹنگ کرتے ہوئے کھڑے ہیں، تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ’یقیناً یہ چوکا تھا‘۔

انہوں نے فالوورز سے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ابراہیم اپنے دادا منصور علی خان کی طرح کرکٹ میں اپنا کریئر بنائیں گے؟، سیف علی خان کی بہن نے فالوورز کو ہاں یا نہ میں جواب دینے کا آپشن دیتے ہوئے کہا کہ کمنٹ میں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔