سیف علی خان برطانوی سیاحتی شعبہ کےبرانڈایمبیسڈربن گئے
مبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان فلموں میں کامیابی کے بعد اب برطانیہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔
برطانوی سیاحتی شعبہ نے سیف علی خان کو برانڈ ایمبیسڈر چن لیا ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور کے جیون ساتھی سیف علی خان کو بالی وڈ بریٹن کمپین کا حصہ بنا لیا گیا ہے ۔
سیف علی خان کا انتخاب کرنے والی اس سیاحتی ایجنسی کو امید ہے کہ اس مہم سے بھارتی سیاح بھی بڑی تعداد میں برطانیہ آئیں گے جس سے حکومتی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔
سیف علی خان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے ان کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے برطانیہ میں نہ صرف تعلیم حاصل کی بلکہ یہاں بہت سی فلمیں بھی بنائی ہیں۔