Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار
February 25, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ نے رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا، سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیدیئے گئے، عدالت عالیہ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ایم کیوایم کے رؤف صدیقی کی بات نہ بن پائی، ہائیکورٹ نے رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ادھر الیکشن کمیشن میں کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔