Wednesday, December 7, 2022

سیفٹی رولز کی خلاف ورزی : ایئرانڈس کا فضائی آپریشن معطل

سیفٹی رولز کی خلاف ورزی : ایئرانڈس کا فضائی آپریشن معطل
کراچی(92نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر ایئرانڈس کے آپریشن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرردیئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرانڈس کے آپریشنزکو سیفٹی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ۔ ایئر انڈس کو متعدد بار سیفٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے وارننگز دی گئیں لیکن ایئرانڈس کی انتظامیہ نے سیفٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ مسافروں اور جہازوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی سے تاحکم ثانی ایئر انڈس کے فلائٹ آپریشن معطل کردیئے گئے ۔