Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی
January 24, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  نشتراسپتال میں زیرعلاج ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔ ، 39 روز میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں لائے گئے 52 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

جاں بحق ہونے والے 65 سالہ کامل کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ نشتر اسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا  ۔ اسپتال میں انتقال کرنے  والوں کی تعداد 52 ہو گئی  جن میں سے 32 مریضوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد کی رپورٹ منفی آئی تھی۔۔

محکمہ صحت کی جانب سے جہاں وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضآفہ ہوتا جارہا ہے ۔   گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 3 مزید افراد سیزنل انفلیونزہ کے شبہ میں نشتر اسپتال لائے گئے ۔  39 روز کے دوران  اس موذی وائرس کے شبہ میں  نشتر اسپتال لائے جانے والوں افراد کی تعداد 235 تک پہنچ گئ  ۔ 167 افراد کو صحت یاب ہونے پر نشتر اسپتال سے ﮈسچارج کردیا گیا  جبکہ 13 مریض نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارﮈ میں زیر علاج ہیں۔