سیری اے فٹبال لیگ،یونٹس نے انٹرمیلان کو شکست دیدی
اٹلی ( 92 نیوز)سیری اے فٹبال لیگ میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور میچز کا سلسلہ جاری ہے جہاں یوونٹس نے انٹر میلان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، میچ کا واحد گول ماریو مین زوکچ نے اسکور کیا۔
میچ کا آغاز کافی جارحانہ رہا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کافی حملے کیے مگر پہلے ہاف میں کسی ٹیم کا کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف میں یوونٹس نے اچھا کھیل پیش کیا اور میچ کے 66 ویں منٹ میں ماریو مین زوکیچ نے ہیڈر سے شاندار گول داغ کر یوونٹس کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
انگلینڈ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں ایسٹن وِلا اور ویسٹ بروم وچ کا مقابلہ دو دو گول سے براربر رہا،ایسٹن وِلا کی جانب سے انور الغازی نے دو گول اسکور کیے ۔