Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، مینز ڈبلز مقابلوں میں اعصام الحق اور جائلز مولر کی جوڑی فاتح

سیرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، مینز ڈبلز مقابلوں میں اعصام الحق اور جائلز مولر کی جوڑی فاتح
September 3, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہالینڈ کی کیکی بیرٹینز کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور جائلز مولر کی جوڑی نے میچ جیت لیا۔ امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلے میں عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈڈ سیرینا ولیمز کا سامنا ہالینڈ کی کیکی بیرٹینز سے ہوا جس میں سیرینا ولیمز حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ میچ کے پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ ہوا جس میں سیرینا ولیمز نے سات چھے سے کامیابی سمیٹی جبکہ دوسرے سیٹ میں امریکی ٹینس اسٹار نے کیکی کی ایک نہ چلنے دی اور بآسانی چھے تین سے دوسرا سیٹ جیت لیا۔ یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور جائلز مولر کی جوڑی نے پہلے مرحلے کا میچ جیت لیا ہے۔ اعصام اور مولر کی جوڑی نے سربین جوڑی کو آسان مقابلے کے بعد چھے دو اور چھے تین سے شکست دی۔