Sunday, November 27, 2022

سید صمصام بخاری نے وزیراعظم عمران خان کو مردِ قلندر قرار دے دیا

سید صمصام بخاری نے وزیراعظم عمران خان کو مردِ قلندر قرار دے دیا

 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے وزیراعظم عمران خان کو مردِ قلندر قرار دے دیا۔

 صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان مرد قلندر ہیں۔ ارکین اسمبلی کی تنخواہوں کو آئین اور قانون کے مطابق درست کر رہے ہیں۔

 صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان صرف وزیراعظم نہیں پارٹی چیئرمین بھی ہیں۔ پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو پسند نہیں کیا ، یہ اضافہ بے وقت تھا۔ اس موقع پر یہ اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ سید صمصام بخاری نے کہا میں نے تنخواہوں کے بل کے حق میں ووٹ دیا تھا۔