کراچی ( 92 نیوز ) ٹوٹتی ،بکھرتی ایم کیو ایم کے نشیب و فراز سے دلبرداشتہ سید سردار احمد رابطہ کمیٹی کی رکنیت سےمستعفی ہو گئے ۔
ایم کیو ایم چھوڑ کرپی ایس پی میں جانے والےسلمان مجاہد بلوچ پی آئی بی پہنچ گئے ۔ سلمان مجاہد نے عامر خان پر سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا سینیٹ کی ٹکٹ کا نہیں ، سربراہی کا ہے ۔
سلمان مجاہد نے فاروق ستار کو مہاجروں کا مسیحا قرار دےدیا ۔ انہوں نے انیس قائم خانی کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دے دی ۔