Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیال پر انٹرنیشنل فضائی کمپنیوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے ، ندیم انور قریشی

سیال پر انٹرنیشنل فضائی کمپنیوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے ، ندیم انور قریشی
January 4, 2019
سیالکوٹ (92 نیوز) چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ ندیم انور قریشی نے کہا کہ سیال تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ ہم مسافروں اور فضائی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بورڈ آف دائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال میجرجنرل (ر) محمد عابد نذیر کے ساتھ چیف فنانس آفیسر بشیر احمد بھی موجود تھے جبکہ کمپنی سیکرٹری سیال محمد جہانگیر خان نے اجلاس کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔ چیئرمین ندیم انور قریشی نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ پر فضائی کمپنیوں کو جو اعتماد ہے اس کی وجہ سے سعودی گلف ائرلائن کے بعد اب سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ ائرلائنز کی پروازیں شروع ہونے والی ہیں جبکہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز 20 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔