Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 سیالکوٹ : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول ، طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

 سیالکوٹ : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  میں سپورٹس فیسٹیول ، طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
December 24, 2016

 سیالکوٹ (92نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین سیالکوٹ میں سپورٹس فیسٹیول کی  رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئیں ۔ جس میں

کھیلوں کے موسیقی کے پروگرامز میں طالبات نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ۔

تفصیلات کےمطابق جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں سپورٹس ڈے کے موقع پر انٹر میڈیٹ الیون کی لڑکیوں نے یونیورسٹی الیون کو کرکٹ میچ کیا ہرایالڑکیوں کو تو ہلا گلا کرنے کا موقع مل گیا ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا طالبات نے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ تفریحی پروگرام کے انعقاد سے ان کی ذہنی تھکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ سپورٹس ڈے پر دبنگ طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کیا کسی نے چوکے چھکے لگائے تو کسی نے موسیقی کے فن کا مظاہرہ کر کے تقریب کو رونق بخشی تقریب کے اختتام پر لڑکیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔