Tuesday, December 6, 2022

سیالکوٹ : ڈاکٹر کی بے حسی سے ایک اور مریض جاں بحق

سیالکوٹ : ڈاکٹر کی بے حسی سے ایک اور مریض جاں بحق
سیالکوٹ(92نیوز)پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بے حسی کی اور خبر منظر عام پر آگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بے حسی ایک اور مریض جان سے گیا ۔ سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل اسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کے ورثا سے تلخ کلامی پر اسٹریچر کو ٹھوکر مار دی، مریض مبینہ طور پر نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔  انتظامیہ کے مطابق مریض کو اسپتال لایا گیا تو حالت تشویشناک تھی جبکہ  ٹھوکر مارنے والا ڈاکٹر معطل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف مریض کے لواحیقن نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ہے ۔