سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے سیال ایئرلائن لانے کیلئے تیاریاں تیز کر دیں

سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ ائیرپورٹ کے بعد اب سیال ائیر لائن کی تیاریاں آخر ی مراحل میں ہیں۔ عالمی معیار کی حامل فائیو سٹار پرواز بہت جلد فضا میں دکھائی دے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیال ائیر لائن کی تیار یاں آخر ی مراحل میں ہیں، عالمی معیار کے مطابق سستی اور معیاری پروازیں بزنس مینوں کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو بھی فائدہ پہنچائیں گی۔
چیمبر آف کامرس کے صدر فضل جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمبر آف کامرس ملک کی خدمت کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور سیالکوٹ کے شہری بہت جلد فضا میں ائیر سیال کو پرواز کرتا دیکھیں گے۔
انہوں نے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں تین جہاز خریدیں جائیں گے جن کےلئے مختلف کمپنیوں سے کوٹیشنز مانگی گئی ہیں۔ یہ کام چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل ہو گا جس کا آغاز ڈومیسٹک پرواز سے ہو گا، بعد میں اس کا دائرہ اختیار بڑھا کر انٹرنیشنل کر دیا جائے گا۔