سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات، سری لنکن شہری کے قتل کے مزید 33 مرکزی ملزمان گرفتار

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات میں سری لنکن شہری کے قتل کے مزید 33 مرکزی ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ پکڑے گئے مرکزی کرداروں کی تعداد 85 ہو گئی۔
سیالکوٹ پولیس نے سخت سکیورٹی حصار میں 33 ملزمان کو لے کر گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ جج نتائشہ نسیم سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ابتک 85 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر چکی ہے۔ پولیس 34 ملزمان کو 21 دسمبر، 18 کو 28 دسمبر کو عدالت میں پیش کریگی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزمان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
پراسکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔