Saturday, June 10, 2023

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو پیش

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو پیش
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری منیجر نے کمرے میں لگے بینرز اور اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔ منیجر کے ڈسپلن کی وجہ سے ورکرز غصے میں رہتے تھے۔ ڈسپلن اور کام لینے کی وجہ سے کچھ ملازمین فیکٹری منیجر سے نالاں تھے۔ غیرملکیوں نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا جس کیلئے فیکٹری میں صفائی جاری تھی۔ دیوار پرلگے مذہبی اسٹیکر اور پوسٹر ہٹانے پر فیکٹری ورکرز نے مینجر پر حملہ کر دیا جس کے بعد فیکٹری مالکان غائب ہو گئے۔

ادھر سیالکوٹ میں ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں مقتول کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں جبکہ لاش مکمل جلی ہوئی تھی۔