Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ واقعہ میں مطلوب ملزم گرفتار

سیالکوٹ واقعہ میں مطلوب ملزم گرفتار
December 3, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ واقعہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کے ذریعے سیالکوٹ واقعہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔

مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب سارے معاملہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ آر پی او گوجرانولہ، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ پیغام میں سیالکوٹ واقعہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ ٹویٹ میں ملزم کی تصویر کو بھی شیئر کیا۔