Saturday, July 27, 2024

سیالکوٹ، ن لیگی چیئرمین کی فائرنگ سے صحافی کے قتل کیخلاف صحافتی برادری سراپااحتجاج

سیالکوٹ، ن لیگی چیئرمین کی فائرنگ سے صحافی کے قتل کیخلاف صحافتی برادری سراپااحتجاج
March 28, 2018

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) سیالکوٹ میں ن لیگی چیئرمین کی فائرنگ سے صحافی کے قتل کے خلاف صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں ۔

صحافتی تنظیموں نے ملزموں کی عدم گرفتاری پر وزیر آباد روڈ پر دھرنا دے دیا ، مظاہرین کا کہنا ہے ملزموں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس مسلم لیگ ن کے چیئرمین پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ کر سکی ۔