Wednesday, January 25, 2023

سیالکوٹ ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار

سیالکوٹ ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز نے حاصل کر لی ۔ سیالکوٹ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں راہزنی کے ایک واقعہ نے دل دہلا دیا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ایک بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیں چھین لیں اور فرار ہو گئے۔ نائینٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی اس فوٹیج کو ذرا غور سے دیکھیں ۔ کس بے دردی سے موٹر سائیکل سوار بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیں چھینتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں ۔ کہتے ہیں بزرگ خاتون جو یقینا ماں بھی ہوگی جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو خدا اور اس کے درمیان کوئی پردہ نہیں رہتا ۔ لیک رہزنوں نے کچھ نہ سوچا۔ ادھر پولیس والوں کی بے حسی اپنی جگہ برقرار ہے۔ بجائے اس کے ملزموں کا پیچھا کرتے وہ حدود کا تعین کرنے میں مصروف رہے جبکہ ایک بزرگ خاتون کو لوٹنے والے آسانی سے فرار ہو گئے۔