Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور منی بس میں تصادم ، چار افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور منی بس میں تصادم ، چار افراد جاں بحق
January 21, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر ٹرک اور منی بس میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ وزیر آباد روڈ ویلہ اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔