سیالکوٹ میں منفرد شادی، دلہن کے گاؤں پہنچنے پر موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کی منفرد شادی میں باراتیوں کی موجیں لگ گئیں۔ دلہن کے گاؤں پہنچنے پر موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات ہو گئی۔
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں زمیندار نے بیٹے کی شادی میں لاکھوں نوٹ نچھاور کر دئیے۔ کسی کے ہاتھ موبائل آیا تو کسی نے گرم چادر کو کیچ کر لیا۔ دلہا کے عزیز و اقارب نے بارات کے لمحات کو ہر کسی کیلئے یادگار بنا دیا۔ باراتوں کی جانب سے سینکڑوں موبائل فونز، گرم چادریں اور لاکھوں نوٹ آڑائے گئے۔
گاوں والے بڑی تعداد میں نوٹ اکھٹے کرنے پہنچے گئے۔ ایسے میں کسی کے ہاتھ موبائل فون لگا تو کسی کے حصے میں گرم چادر آئی ۔ بچوں نے جبیں بھر کے نوٹ اکھٹے کئے۔
سمبڑیال سے ڈسکہ جانیوالی اس بارات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں۔