Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ، مشتعل ملازمین نے تشدد کرکے فیکٹری کا جنرل مینجر مار ڈالا

سیالکوٹ، مشتعل ملازمین نے تشدد کرکے فیکٹری کا جنرل مینجر مار ڈالا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ میں مشتعل ملازمین نے تشدد کرکے فیکٹری کا جنرل مینجر مار ڈالا، لاش بھی جلادی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

نجی فیکٹری کے جنرل مینجر پریانٹا کمارا نے مبینہ طور پر گستاخی کی، جس پر فیکٹری ملازمین نے گھیراؤکرلیا، مشتعل ملازمین نے جنرل مینجر کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسی پر بس نہیں بلکہ اس کی لاش کو بھی جلا دیا گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا، واقعہ کے بعد وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی جسے پولیس کی بھاری نفری نے کھلوایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے ڈی جی لیبر سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔