Thursday, September 29, 2022

سیالکوٹ میں بارش کے ساتھ ہی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں

سیالکوٹ میں بارش کے ساتھ ہی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں بارش کے ساتھ ہی گلیاں گندے پانی سے بھرگئیں ۔ شہریوں کو گندے پانی سے میت لے کر گزرنا پڑا ۔ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے سیالکوٹ کےسیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے کچھ بھی نہ ہو سکا ۔ مون سون کی پہلی بارش نے ہی سیالکوٹ کے سیوریج سسٹم کا پول کھول دیا ۔ بارش کے باعث شہر اقبال کے مختلف علاقوں کی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ حجرہ شاہ مقیم کے بعد سیالکوٹ کے علاقے دھیرا سندھا میں بھی شہریوں کو جنازہ گاہ جانے کے لیے میت گندے پانی سے لے کر جانا پڑی ۔