Friday, September 30, 2022

سیالکوٹ: لوٹ مار کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سیالکوٹ: لوٹ مار کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں لوٹ مار کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق جودھے والی پھاٹک کے قریب پانچ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے۔ ایک راہگیر کو رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ بھاگ نکلا۔
دو ڈاکو راہگیر کو پکڑنے کے لئے بھاگے تو ان کے تین ساتھیوں نے راہگیر پر فائرنگ کر دی مگر گولیاں تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں کو لگیں اور وہ موقع پر ہی مارے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے تینوں ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے جو سب انسپکٹرسمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔