Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ : دو گروپوں میں تصادم ،16افراد زخمی

سیالکوٹ : دو گروپوں میں تصادم ،16افراد زخمی
April 1, 2016
سیالکوٹ(92نیوز)تھانہ  صدر سیالکوٹ کے علاقہ گنہ خورد میں دوران پنچایت دو گروپوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں  16افراد زخمی ہو گئے ہیں . تفصیلات کےمطابق گنہ خورد میں گلی کے  راستے کے تنازع پر جنرل کونسلر عارف اور  شکست خوردہ  امیدوار شاہد سعید کے گروپوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی دوران پنچایت  کسی فیصلہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ڈنڈوں اور چھریوں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے جنرل کونسلر عارف اور شاہد سعید سمیت 16افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جنہیں  طبی امداد دی جا رہی ہے۔