Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ : خاتون کے ہاں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش

سیالکوٹ : خاتون کے ہاں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش
May 11, 2016
  سیالکوٹ(92نیوز)سول اسپتال سیالکوٹ میں پکا گڑھا کی رہائشی خاتون  کے ہاں بیک وقت  چار لڑکوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ کے سول اسپتال میں پکاگڑھا کی رہائشی خاتوں کے ہاں چار بیٹوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ہے ۔ خاتون کے ہاں اللہ تعالی نے سات سال بعد اکٹھے چار بیٹے دیئے ہیں جس سے خاندان میں  خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ  نے اس سے پہلے مجھے دو بیٹیوں سے نوازا تھا لیکن سات برس بعد اللہ نے چار بیٹوں سے نواز کر دنیا میں ہمارے لئے خوشیوں کا سماں پیدا کر دیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچوں کی صحت تسلی بخش ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔