سیالکوٹ : بس الٹنے سے32باراتی زخمی
سیالکوٹ(92نیوز)سیالکوٹ کے موضع مراکیوال میں باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے 32مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے15مسافروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق باراتیوں کی بس لاہور سے مراکیوال بارات کے ساتھ آرہی تھی کہ موضع مراکیوال کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس سے 32 مسافر زخمی ہو گئے ریسکیو 1122نے 15مسافروں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال سیالکوٹ میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔