Wednesday, September 28, 2022

سیالکوٹ : بااثر افراد نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے چوراہے میں باندھ دیا

سیالکوٹ : بااثر افراد نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے چوراہے میں باندھ دیا
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بااثر مخالفین نے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے ان کو گاو¿ں کے چوراہے میں باندھ دیا اور تشدد کرتے رہے۔ پولیس نے آٹھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاوں مترانوالی میں بااثر افراد بشارت ،اسلم چیمہ، اویس ہیرو‘ شبیر کاہلوں اور دیگر کو رنج تھا کہ سمیرا بی بی کے بھائی نوازش نے شہزاد کی بیٹی عائشہ سے پسند کی شادی کی تھی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کی مخالفت کی تھی جس پر ملزموں نے سمیرا بی بی اور اس کے خاوند کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ میں سے چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ سمیرا بی بی اور اس کے خاوند کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔