Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ ایمن آباد روڈ پر سبزی منڈی میں بے قابو کار نے متعدد افراد کو کچل دیا

سیالکوٹ ایمن آباد روڈ پر سبزی منڈی میں بے قابو کار نے متعدد افراد کو کچل دیا
March 27, 2015
سیالکوٹ(ویب ڈیسک)سیالکوٹ ایمن آباد روڈ پر واقع سبزی منڈی میں تیز رفتار کار نے متعدد افراد کو کچل دیا ،چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکو ٹ ایمن آباد روڈ پر واقع سبزی منڈی میں تیزرفتار کار بے قابو ہوکر مزدوروں پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ سالہ بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو 1122 نے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں چار مزدور خلیل ،عبدلمالک،شکیل اور نامعلوم موٹر سائیکل سوار شامل ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود مشتعل افراد نے کار ڈرائیور کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔