Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں اسپورٹس گالا سج گیا

سیالکوٹ ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں اسپورٹس گالا سج گیا
March 2, 2018

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا آغاز مشعل جلا کر کیا گیا ۔ طالبات نے خوبصورت انداز میں پی ٹی کا مظاہرہ کیا ۔
کھیلوں کے مقابلوں میں صف نازک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سو میٹر سپون لیمن ریس، بوری ریس، ہیمر تھرو کے مقابلے ہوئے ،جبکہ طالبات نے والی بال اور رسہ کشی میں بھی خوب زور آزمائی کی ۔
سپورٹس گالا کے دوران ڈی جے کی دھنوں اور پی ایس ایل نغموں پر طالبات نے دل کھول کر ہّلہ گُّلہ کیا ۔
اس موقع پر طالبات کی خُوشی دیدنی تھی ۔ طالبات نے کہا کہ جہاں تعلیمی سرگرمیاں ذہنی نشو ونما کیلئے اہم ہیں اسی طرح جسمانی نشو نما کیلئے کھیل بھی بہت ضروری ہیں ۔