Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ ، نامعلوم افراد نے 4 بہنوں پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ ، نامعلوم افراد نے 4 بہنوں پر تیزاب پھینک دیا
February 13, 2018

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) سیالکوٹ کے علاقہ بونکن میں  نامعلوم افراد نے 4بہنوں پر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکیوں میں 20سالہ افشاں، 8سالہ آمنہ،6سالہ جنت اور 7سالہ عائشہ شامل ہیں۔

مرادپور کے علاقہ بونکن میں نامعلوم افراد نے  دستک دیکر دودھ دینے کا کہا تو دروازہ کھولنے پربیس سالہ افشاں آٹھ سالہ آمنہ چھ سالہ جنت اور سات سالہ عائشہ کو گھر میں  تیزاب گردی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گئے ۔

اہل محلہ کے اطلاع کرنے پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے چاروں متاثرین کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔