Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ ، خواجہ آصف کی کنگرہ روڈ آمد پر نوجوان کے مخالفت میں نعرے

سیالکوٹ ، خواجہ آصف کی کنگرہ روڈ آمد پر نوجوان کے مخالفت میں نعرے
February 25, 2018

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف بڑی ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ بگھی میں بیٹھ کر کنگرہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے پہنچے، جہاں چاہنے والوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تو عوامی عدالت میں ایک نوجوان نے اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا بلکہ فلک شگاف آواز میں سب کو سنا بھی دیا ۔
اس کے بعد لیگی کارکنوں کو اپنے قائد کی یہ گستاخی ایک آنکھ نہ بھائی اور نوجوان پر تھپڑوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ۔
نوجوان لیگی کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ تو بن گیا لیکن اس نے اپنے من کی بات کہہ ڈالی ۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال کے تقریب سے خطاب کے دوران بھی ایک نوجوان ان کی طرف جوتے اچھال کر نفرت کا اظہار کر چکا ہے ۔