Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ ، آرٹس کلب کے زیر اہتمام فن مصوری وخطاطی کی نمائش کا انعقاد

سیالکوٹ ، آرٹس کلب کے زیر اہتمام فن مصوری وخطاطی کی نمائش کا انعقاد
March 4, 2018

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ آرٹس کلب کے زیر اہتمام فن مصوری وخطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ ملک بھر سے مرد وخواتین آرٹسٹس کے فن پارے نمائش کی زینت بنے ۔
دیکھنے والے مصوروں کے خوبصورت شاہکار دیکھتے ہی رہ گئے ۔
ہاتھوں سے بنی ہر تصویر اپنی ہی زبان میں باتیں کرتی دکھائی دی ۔
کسی تصویر سے پرانے زمانے کی یادیں تازہ ہوئیں تو کسی سے جدید گاؤں کی جھلک نظر آئی ۔ کہیں پریشانیوں اور سلوٹوں سے بھرا چہرہ زندگی کی داستان سُناتا نظر آیا تو کہیں زندگی کے شوخ رنگ کی عکاسی کرتی مٹیار کا چہرہ دکھائی دیا ۔
نمائش میں سب سے جدا ایک ایسا آرٹسٹ بھی موجود تھا، جس نے روضہء امام حُسین رضی اللہ عنہ کا ایسا خُوبصورت ماڈل پیش کیا کہ ہر دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ گیا ۔ روضہ سردار نوجوانان جنتؓ کا ماڈل دیکھ کر حقیقت کا گماں پیدا ہونے لگا ۔
لوگوں نے آرٹسٹس کی تخلیقات کو بےحد سراہا ۔
لوگوں نے کہا کہ مختلف رنگوں سے بھری نمائش دیکھنے سے زندگی کے سفر کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔
نمائش کے آخر میں آرٹسٹس کو شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔