Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ ،پولیس گراؤنڈ میں کھڑی سرکاری گاڑیاں نکارہ ہونے لگیں

سیالکوٹ ،پولیس گراؤنڈ میں کھڑی سرکاری گاڑیاں نکارہ ہونے لگیں
February 7, 2018

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) سیالکوٹ میں پولیس گراؤنڈ میں کھڑی سرکاری گاڑیاں سکریپ کا ڈھیر بن گئیں ۔ جبکہ دوسری طرف  شہریوں سے چھینی گئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں  بھی  کھڑی  کھڑی تباہ ہونے لگی ہیں۔

پولیس گراؤنڈ سیالکوٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث تباہ وبرباد ہورہی ہیں ،  درجنوں قیمتی سرکاری گاڑیوں کو کُھلے آسمان تلے کباڑ کا ڈھیر بناکر پھینک دیا گیا ہے۔

پولیس کی روائتی ہٹ دھرمی کے باعث شہریوں سے چھینی جانیوالی  سینکڑوں قیمتی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں  اصل مالکان کے حوالے کرنے کے بجائے کباڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔