Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ:ماڈل عبیرہ کی نمازجنارہ ادا

سیالکوٹ:ماڈل عبیرہ کی نمازجنارہ ادا
March 21, 2015
سیالکوٹ(نائنٹٰی ٹونیوز)سیالکوٹ کینٹ میں ما ڈل عبیرہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعداسے آہوں اور سسکیوں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ عبیرہ کےاہلخانہ نے وزیر اعلٰی پنجاب سے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزادینے کی اپیل کی ہے۔ سیالکوٹ سے تین سال قبل ماڈل بننے کے شوق میں لاہور جانے والی عبیرہ جس کو ڈیڑھ ماہ قبل طوبٰی اور اس کے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا اور قتل کر نے کے بعد ملزمان اس کی نعش کو نجی بس اڈہ کے قریب لے آئے جہاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کر لی۔ طوبٰی ، ذیشان اور نجی بنک کے منیجر فاروق کو عبیرہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ گرفتار ملزمہ طوبٰی عبیرہ کے ذریعے اپنے سابق خاوندکو زہردے کر قتل کروانا چاہتی تھی۔ عبیرہ نے قتل کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پرطوبٰی نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر عبیرہ کو قتل کیا ۔ لاہور میں ماڈل گرل عبیرہ جس کی قبرکشائی کی گئی اور میت کو ایمبولینس کے ذریعے سیالکوٹ ان کی رہائش گاہ لایا گیاجہاں ان کے آبائی قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مقتولہ عبیرہ کے بھائی دانش اقبال نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہماری بہن کو قتل کر کے سخت زیادتی کی گئی ہے ۔ اس کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو جلد از جلد کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔