Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ، دوران آپریشن نوجوان جاں بحق، مظاہرین کا ہسپتال پر دھاوا

سیالکوٹ، دوران آپریشن نوجوان جاں بحق، مظاہرین کا ہسپتال پر دھاوا
September 25, 2019
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کے ایک نجی اسپتال میں دوران علاج نوجوان جاں بحق ہوگیا، مشتعل لواحقین اور مظاہرین نے اسپتال پردھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ بھی کی۔ کمشنر روڈ پرواقع اسپتال میں پتوال کے رہائشی 20 سالہ خرم رفیق کی ناک کا آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ہی مریض جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کی موت پر اس کی والدہ دہائیاں دیتی رہی۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا۔ قریبی کالج کے طلبا ءبھی مظاہرے میں شامل ہوگئے اوراسپتال پردھاوا بول دیا اورتوڑپھوڑبھی کی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔