Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیالکوٹ، خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

سیالکوٹ، خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی
March 10, 2018

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی ۔خواجہ آصف سیالکوٹ میں کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پرقریب کھڑےنوجوان نے سیاہی سے بھری بوتل انڈیل دی۔

پارلیمنٹ میں سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے والے خواجہ آصف  لمحہ بھر میں خود خبروں کی زینت بن گئے  ،کارکنوں کا لہو گرماتے خواجہ آصف  خود نشانہ پر آگئے ۔

خطاب میں مصروف خواجہ آصف  پر اچانک سیاہی پھینکنے والے نے تاک کر نشانہ لیا  اور دیکھتے ہی دیکھتے خواجہ آصف  سیاہی میں نہا گئے ۔

خواجہ آصف نے  واقعے کے بعد بھی خطاب کیا اور کہا میری سیاست ختم نہیں ہو گی ۔ مخالفین کے رونما کروائے گئےایسے واقعات کمزور نہیں کر سکتے۔

دوسری طرف پولیس نے سیاہی پھینکنے والے کو دھر لیا تاہم خواجہ آصف  نے کہا کہ اس سے کوئی رنجش نہیں۔