Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ، ایک ماہ میں 3 بچوں کی تالاب سے لاشیں برآمد

سیالکوٹ، ایک ماہ میں 3 بچوں کی تالاب سے لاشیں برآمد
March 2, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں معصوم بچوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ایک ماہ کے دوران تین بچوں کی تالاب سے لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پولیس بچوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

سیالکوٹ میں کم سن بچوں کی جان کا دشمن گینگ سرگرم ہوگیا، ایک ماہ کے دوران تین بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، تینوں بچوں کی لاشیں مختلف تالابوں سے ملیں۔

مقتول بچوں میں 9 سالہ فیضان، 6 سالہ اذان اور 11 سالہ شایان شامل ہیں۔ پولیس نے مقتول بچوں کے والدین کے مدعیت میں مقدمات تو درج کر لیے مگر تاحال ایک بھی ملزم گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کیسز کی تفتیش جدید سائنٹفک طریقے سے جاری ہے جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

جاں بحق ہونےوالوں میں سےایک بچہ شایان قوت سماعت اور قوت گویائی سےمحروم تھا جس کا پوسٹ مارٹم تاحال نہیں ہو سکا۔